محکمہ کسٹمز نے گدھے کی کھالیں سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی
کراچی (وقار انصاری )کراچی سے گدھے کی کھالیں ہانگ کانگ ایکسپورٹ کرنے کی کوشش ناکام بناکر کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے گدھے کی 1200کھالیں ہانگ کانگ ایکسپورٹ ہونے سے روک دی گئی ہیں،کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیئے جانے کے بعدکے مالکان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ 1200گدھوں کا ایک لاکھ کلو سے زائد گوشت کہاں گیا؟اور اس حوالے سے مالکان سے مکمل تفتیش کی جائے گی اورکمپنی سے 1200 گدھوں کا گوشت تلف کیے جانے کے ثبوت لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گدھے کی کھال برآمد کرنے کیلئے کمپنی کومبینہ طورپراجازت نامہ جاری کیاگیاجبکہ کورنٹائن ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعدسر ٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا، کھال ایکسپورٹ کرنیکاآخری سرٹیفکیٹ27اگست کوجاری کیاگیاتھاجبکہ25اگست کو2500کھالیں چین بھیجی گئیں۔واضح رہے کہ گدھے کی کھال کی برآمد پراقتصادی رابطہ کمیٹی نے پابندی عائد کررکھی ہے۔